کراچی: معروف سماجی رہنماامریکی نژاد پاکستانی علی شیخانی کی امریکی انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار کراچی آمد پر لیاقت آباد کے رہائشیوں نے پرتپاک استقبال کر کے مثال قائم کردی. گزشتہ روز علی شیخانی،سربراہ جے ڈی سی فاؤنڈیشن ظفر عباس کے ہمراہ لیاقت آباد میں قائم گجر نہاری کھانے پہنچے جہاں شہریوں نے
انسان دوست شخصیت علی شیخانی پر پھولوں کی بارش کردی ،اس موقع پر سندھ کے کم عمر ترین ایم پی اے معاذ محبوب بھی موجود تھے. فقیدالمثال استقبال پر
علی شیخانی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا. عوام کی بڑی تعداد نے علی شیخانی کے ساتھ تصویریں بنوا کر خوشی کا اظہار کیا. عوام کا کہنا ہے کہ علی شیخانی کراچی کے لئے مسیحا ثابت ہوئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے فلاحی کاموں کا دائرہ کار مزید وسیع کردیں .
