پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، انڈیکس 1لاکھ 3 ہزار پوائنٹس سے بھی بلند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 3 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا. معاشی ماہرین
گذشتہ دو ہفتوں سے مارکیٹ میں آنیوالی تیزی کو ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے رہے ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر شئیر بازار میں
اسی طرح تیزی برقرار رہے تو یقینا اس سے سرمایہ کاری کے فروغ میں مزید فائدہ ہوگا.