ریاض:وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران ہونے والی پانچویں ملاقات ون-واٹر سربراہی اجلاس کی سائیڈلائن پرہوئی. ملاقات میں دونوں رہنماوں کی جانب سےپاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کارانہ تعلقات کو مزید فروغ دینےپر اتفاق کیا گیا.وزیر اعظم پاکستان نے اس خوشگوار ملاقات میں سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسےمحمد بن سلمان نے خوش اسلوبی سے قبول کرتے ہوئے جلد دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کیا ہے.
