شیخوپورہ: کزن کا قتل، انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکال لئے گئے

‏شیخو پورہ :پیسوں کی خاطر نوجوان نے کزن کو فیصل آباد سے بلوا کرمبینہ طور پر ساتھیوں کیساتھ ملکر قتل کردیا. ملزم نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر شناخت کیلئے استعمال کیا اور مقتول کے اکاونٹ سے بذریعہ ایم ٹی دس لاکھ روپے بھی نکلوالئے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے.