چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔ آئینی بینچ نے جسٹس عائشہ ملک کی جگہ ملٹری کورٹس کیس میں نئے جج کی شمولیت کیلئے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔
دوسری جانب آج پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں بھی ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شیڈول ہے ۔
