شام میںبشار الاسد کی معزولی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے زائرین کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے . اطلاعات کے مطابق اس وقت تین سو سےزائد پاکستانی زائرین شام میں موجود ہیں .پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے زائرین کو احتیاط برنتے کا مشورہ دیا گیا ہے .ترجمان دفتر خارکہ کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانی زائرین کی محفوظ وطن واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاہم یہ تمام عمل دمشق ایئرپورٹ کھلنےکےبعد ہی ممکن بنایا جا سکے گا۔
