ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہاہے. شہر قائد میں بھی بلآخر شہریوں کو سردی میسر آگئی درجہ حرارت 10 ڈگری تک پہنچ گیا. محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر 14 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے.ملک کے دیگر شہروں میں موسم کی بات کی جائے تو لاہور میں درجہ حرارت 8، پشاور میں 6،اسلام آباد میں 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے.دوسری جانب کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی 4 اور قلات میںمنفی 6 ریکارڈ کیا گیا ہے. ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں وقفےوقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے . استور،مری ،ناران، کاغان، شوگران، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.
