ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائیاں ، مسافروں سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس نے کراچی اور اسلام آباد میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے. تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر پہلی کارروائی میں ابو ظہبی جانیوالے مسافر ادریس کے کپڑوں سے گیارہ کروڑ روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ کراچی ائیر پورٹ پر ہی دوسری کارروائی میں جدہ جانیوالے مسافر سے ساڑھے چودہ کروڑ کی ہیروئن برآمد کی گئی. دوسری جانب اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی دوحہ جانیوالے مسافر سے دو کروڑ روپے کی منشیات پکڑ لی گی ہے.