سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 16 دہشت گرد گرفتار

محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر تے ہوئے 16 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا ہے.ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور،بہاولپور، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، چنیوٹ اور وہاڑی میں کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 16 دہشت گروں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ، آئی ای ڈی بم اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے. ترجمان سی ٹی ڈ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

۔