وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ میں جاری ویکسی نیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیا اور پولیس اور انتظامیہ کو پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے جہاد میں شریک ورکرز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مریم نواز نے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین کیا اور مزید محنت کی تلقین کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام سے پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے