کراچی والوں کے لئے محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی . محکمہ موسمیات میں کراچی میں جاری سردی کی لہر مزید 10 دن باقی رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے. چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے سبب ہے تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد سردی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے البتہ موجودہ صورت حال کہ پیش نظر شہر قائد میں پارہ سنگل ڈیجٹ تک پہنچنے کا امکان ہے .انہوں نے مزید پیش گوئی کی کہ دیہی سندھ کے ضلع تھرپارکر اور عمرکوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری کم ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
۔



