تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے میںکشتی ڈوبنے کا دوسرا واقعہ پیش آگیا . اس بار تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 5افراد کو زندہ بچا لیا ہے. کوسٹ گارڈ عملے کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق افریقہ سے ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے.
