جرمنی کرسمس مارکیٹ میں ایک کار لوگوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی ، نتیجے میں دو افراد جانبحق درجنوں زخمی

جرمن صوبے سیکسنی انہالٹ کے شہر ماگڈےبرگ میں ایک مشتبہ سعودی ڈاکٹر نے اپنی کار ایک کرسمس مارکیٹ کے ہجوم پر چڑھا دی۔ اس حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ سعودی ڈاکٹر ۲۰۰۶ میں جرمنی آیا تھا۔

عینی شاہدین نے جرمن نشریاتی ادارے ایم ڈی آر کو بتایا کہ اس واقعے میں کار کے ڈرائیور نے شہر کے ٹاؤن ہال کی سمت میں اپنی گاڑی دانستہ طور پر اور تیز رفتاری سے کرسمس مارکیٹ میں عام شائقین کے ہجوم پر چڑھا دی۔ تاہم اس وقت کار ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔