ایک ایسے وقت میں کہ جب سوشل میڈیا اور پارا چنار کے باسی مسلسل اپنے پیاروں کے انتقال کے پیغامات نشر کر رہے ہیں، ایسے میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر کرم پہنچائی جا رہی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بےبنیاد خبروں پر یقین نہ کریں،انھوں نے مزید کہا کہ کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پارا چنار کے مسئلے کے فوری حل کے لئے کراچی میں مین نمائش چورنگی پر مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے بھی دھرنا دے دیا گیا ہے.