تحریک انصاف سے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مذاکرات کیلئے کھل کر بات اس لیے نہیں کرسکتے، کیونکہ اُنہیں اپنے سوشل میڈیا سے اتنی گالیاں پڑتی ہیں کہ وہ خود مشکل میں آجاتے ہیں۔
رانا ثناء نے کہا کہ آج اگر بات یہاں تک پہنچ گئی ہے تو اس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم اور الزامات کا عمل دخل ہے، مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک مکمل ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نواز شریف کی مرضی اور اجازت کے بغیر بیٹھے، سیاسی ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے جس سے آگے بڑھا جا سکتا ہے، امید کرنی چاہیے کہ مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا، پی ٹی آئی جب اپنے تحریری مطالبات دے گی تب ہی ہم وزیراعظم سے بات کرکے جواب دیں گے۔