اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لئے جانیوالے اجلاس میں بجلی چوری اور اووربلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیاہے. اجلاس میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )کے حوالے سے بریفنگ دی گئی .وزیر اعظم نے بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دیتے ہوئے اسمارٹ میٹر کی تنصیب کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں. وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے ، ضروری ہے کہ میٹر ریڈنگ سسٹم کو شفاف بنایا جائے.
