پاکستانی سفیر بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں: اسحاق ڈار

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان کے سفیروں سے ملاقات ہوئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سفیروں سے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے اور اس کی بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے لئے اپناکردار اداکریں۔

انہوں نے اہم کثیر جہتی اور دوطرفہ مشنوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کے ایک اجلاس کی (منگل کو) اسلام آباد میں صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے دنیا بھر کے ممالک سے اپنے تعلقات مستحکم بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے سفیروں کا سالانہ اجلاس وزارت خارجہ میں ایک باقاعدہ عمل ہے، اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور اس کے مربوط نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔