اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے مزید 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ میں پولیس چیف محمود صلاح اور معاون حسان مصطفیٰ سمیت 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کی سختی کے سبب ساتواں نومولود بھی جاں بحق ہوگیا۔ سرد موسم میں کھلے آسمان تلے خیموں میں بے آسرا زندگی گزارنے والے 8 فلسطینیوں نے بھی اپنی زندگی کی بازی ہار دی