پشاور:لوئرکرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بگن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سرکاری قافلے پر فائرنگ کردی جس کے سبب ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3سیکیورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا ہے جب پارہ چنار میں80 سےزائد دن صورتحال کشیدہ رہنے کے بعد کرم جرگہ نے امن معاہدہ کرکے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی تھی اور آج اشیائے خور و نوش ودیگر سامان سے لیس گاڑیوں کے قافلے کو پارہ چنار کی سمت جانا تھا. بگن بازار فائرنگ واقعہ کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوںکی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے.
