فیصل آباد کے تھانہ تاندلیا نوالہ میں نامعلوم افراد ک نے فائرنگ کرتےہوئے حوالات میں بند 3 بھائیوں کو قتل جبکہ ایک کزن زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق تینوں مقتولین دہرے قتل کے مقدمے میں چار ماہ سے گرفتار تھے.پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پیچھے سے سیڑھی لگا کرتھانے میں داخل ہوئے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔مقتولین میں عثمان،بلال اور ناصر شامل ہیں جبکہ مقتولین کا کزن آصف بھی فائرنگ سے زخمی ہواہے۔
