شام پر عائد کی گئی پابندیاں اٹھائیں جائیں، فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں فوری اٹھائی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار سعودی دارالحکومت ریاض میں شام کے بارے میں ہونے والے ایک اجلاس کے اختتام پر کیا ہے۔ اس اجلاس میں سعودی عرب کے دارالحکومت میں عرب ممالک اور یورپی ممالک کے سفارتکاروں نے شام کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شام میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داریوں پر غور کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ شام کے خلاف بین الاقوامی برادری کی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کر دینا چاہیے۔ تاکہ برادر ملک شام کی ترقی کے ارادے کامیاب ہو سکیں۔