کراچی:کم سے کم درجۂ حرارت 8.9 ریکارڈ

ملک بھر میں بڑھتی سردی کے ساتھ شہر قائد میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں .کراچی میں سرد ہواوں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .محکمۂ موسمیات کے مطابق روشنیوں کے شہر میں رات گئے ائیرپورٹ پر درجۂ حرارت 8.9، گلستان جوہر میں 10.5 جبکہ شارع فیصل پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دیگر علاقوں میں درجۂ حرارت 14.5 ریکارڈ کیا گیا ہے.محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنےکی پیش گوئی کی ہے.