اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر تے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات کو تھائی لینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے. 1 کلو 818 گرام ہیروئن کو سری لنکن شہری اپنے سفری سامان میں مہارت سے چھپاکر تھائی لینڈ لے جانے کا خواہاں تھا البتہ متعلقہ اداروںنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے .
