اسپین جانے کی کوشش، تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق

اسپین جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ 86 مسافروں میں سے 36 کو بچا لیا گیا،واکنگ بارڈرز کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پرا سپین جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔