سیکیورٹی فورسز کی خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی ، 4 خوارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میںخفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 4خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خارجیوں کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے خارجی سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔