گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی اور سیہون میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں . تفصیلات کے مطابق کراچی سپرہائی وے پر حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے 3 ٹریلر آپس میں ٹکرا گئےجس کے سبب چالیس سالہ لیاقت جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے حادثے کا سبب اوور اسپیڈنگ کو قرار دیا .ادھر سیہون کے قریب مانجھند انڈس ہائی وے پر کوچ اور کار میں ہونے والے تصادم نے 3 افراد کی جان لے لی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں دو کی شناخت شوکت جتوئی اور عیدن جتوئی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے جاں بحق فرد کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں.
