محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون کی ظفر عباس اور گورنر سند ھ نے مدد کردی

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکا سے آئی خاتون کے ساتھ دھوکا ہوگیا۔محبت کے دعویدار لڑکے نے شادی سے انکار کیا تو امریکی خاتون بے بس ہوگئی۔ویزا ٹکٹ کے مسائل اور سفری مشکلات نے امریکا واپسی کو مشکل بنادیا ۔امریکی خاتون کی مدد کرنے عوامی گورنر کامران خان ٹیسوری میدان میں آئے۔وزارت داخلہ سے فوری بات چیت کے بعد ویزا سے متعلق پیچیدگیوں کو فوری حل کروایا۔ فرزند کراچی ظفر عباس جے ڈی سی متاثرہ خاتون کی مدد میں پیش پیش دکھائی دئیے۔ ظفر عباس کے بروقت اقدام کے سبب امریکی خاتون بذریعہ قطر ائیرویز اب اپنے وطن روانہ ہوگئی ہیں۔ سماجی رہنما ظفر عباس کا یہ احسن اقدام بین الاقوامی سطح پر بھی رشک کی نظر سے دیکھا جارہا ہے