چین نے لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگا دی

چین نے جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے پیش نظر مختلف ممالک سے مویشیوں اور دیگر لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندی میں پراسس اور غیر پراسس شدہ مصنوعات بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ برائے حیوانات کی جانب سے مختلف ممالک میں جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی تھی۔