واشنگٹن :امریکی مسافر طیارہ فضا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکر اکر تباہ

امریکی مسافر طیارہ واشنگٹن کے قریب فضا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکر اکر تباہ ہوگیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم ابتک کچھ بھی واضح طور پر بتایا نہیں جا رہا ہے ۔

حادثہ ریگن ائر پورٹ کے قریب پیش آیا جبکہ امدادی کارروائیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

حادثے کے بعد ریگن نیشنل ائیرپورٹ پرتمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی فضائی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی حادثےسے متعلق پوری طرح سے آگاہ کیا گیا ہے، صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی فراہم کی جائیں گی۔