پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا مقرر

اسماعیلی برادری کے پرنس کریم کے انتقال کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم روحانی پیشوا مقرر کردئیے گئے ہیں.اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔واضح رہے کہ 12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم، پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔پرنس رحیم نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی ہے اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے.