سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ داعش کے خطرے کا ذکر ہوتا ہے لیکن اس سے لاحق پاکستان کو خطرات پر بات کیوںنہیںکی جاتی .انہوں نے اس موقع پر ملک کے اندر سے داعش کی بھرتی کا الزام بھی مسترد کردیا۔پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف بہتر حکمت عملی کیلئے جنرل اسمبلی باقاعدہ ایک ادارہ قائم کرے۔ منیر اکرم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان اپنی زمین پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
اور عبوری افغان حکومت احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے .
