گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد کردیا ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے بل پراعتراض عائد کرتے ہوئے ترمیمی بل سندھ اسمبلی واپس بھیج دیا۔
اپنے اعتراض میں کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کی ہدایات کے تحت وائس چانسلر ایک ماہر تعلیم ہونا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی ہدایات پر دیگر صوبے بھی عمل پیرا ہیں،پی ایچ ڈی کے حامل افراد علمی قیادت، تحقیق اور انتظامی معاملات پر گہری سمجھ رکھتے ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بیورو کریٹس کی تقرری تعلیمی معیار اور تحقیق کے ضمن میں پورا نہیں اترتی ،بیورو کریٹس طلبہ ، فیکلٹیز کی علمی ضروریات پوری طرح سمجھ نہیں سکتے،اٹھائے گئے اعتراضات پر نظر ثانی کی جائے۔