جناح ہاؤس حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان بے قصور قرار

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کو بے قصور قرار دے دیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی۔