رواں سال کے دوران پولیو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا

رواں سال کے دوران پولیو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا، سال 2025 میں پولیو کا دوسرا کیس بدین سے رپورٹ ہوا ہے۔

2025 کا دوسرا پولیو کیس سندھ کے ضلع بدین سے سامنے آیا ہے اور ریجنل پولیو ریفرنس لیبارٹری کی جانب سے کیس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے ملک میں رواں سال جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی ون) کے دوسرے کیس کی اطلاع دی۔

سال 2025 کا پہلا کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے رپورٹ ہوا تھا۔

گزشتہ سال ملک میں پولیو کے کُل 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان سے، 23 کا سندھ، 22 کا خیبرپختونخوا، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔