حکومت نےانجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ 1975 کے تحت ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور کونسل کے خلاف موصول شکایات اور ادارے سے متعلق تحفظات کی جانچ پڑتال کرے گی۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 6 ارکان پر مشتمل ہوگی، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کے ٹی اوآرز طے کردیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں کمیٹی ایکٹ میں قانونی سقم اور کمزوریوں کا تعین کرے گی جبکہ کابینہ کمیٹی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن سیکریٹریٹ تعاون فراہم کرے گی جس کے بعد کمیٹی 3 ہفتوں میں رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔