کراچی، گورنر ہاؤس میں شاندار افطاری کا اہتمام جاری، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پہلے روزے سے 30 رمضان تک گورنر ہاؤس کے دورازے کراچی کے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہری 30 دن تک گورنر ہاؤس آکر افطاری کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد صرف عوام الناس کی خدمت ہے ، ہم نے فقط وعدے نہیں کئے بلکہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھول دیئے . آج بھی ہزاروں طلباء گورنر ہاؤس سے آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں. خدمت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا