نارووال کے علاقےحویلی انعام اللّٰہ بٹ میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے.ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا کہنا ہے بھائیوں میں ویگن اڈے کی ملکیت کو لے کر جھگڑا چلا آرہا تھا.پولیس حاکم کے مطابق متنازع ویگن اڈہ سیل ہے، اورملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں.
