پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز،مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے کپتان مقرر

پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کےٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے. 16 مارچ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی اس سیریز میں نیوزی لینڈ نے 7 کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے .نیوزی لینڈ اسکواڈ‌میں
کپتان بریسویل کے علاوہ ہ فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں. پاکستان کے خلاف ون ڈے سیزیز کے لئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان بعد میں‌کیا جائے گا.