وادی تیراہ: مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد موت کی نیند سو گئے. ریسکیو ٹیم کے مطابق واقعہ وادیٔ تیراہ میں یار گل خیل میں ایک مرلے کے مکان میں پیش آیا. حادثے میں کمرے میں موجود شاہد، اس کی بیوی اور بیٹی تینوں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو گھنٹوں کارروائی کے بعد ملبے سے نکال لیا گیا . سانحہ پر علاقے کی فضا سوگوار ہے .