پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میں کارروائی، 4 ہزار لیٹر پانی ملامضرصحت دودھ تلف

پنجاب فوڈاتھارٹی نے راولپنڈی میںکارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار 200 لیٹر پانی ملا مضر صحت دودھ تلف کردیا ۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق یہ کارروئیاں جی ٹی روڈ، روات اور ٹی چوک پر ناکے لگا کی گئیں اور دودھ چیک کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دودھ بردارگاڑیوں کو 2لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے، 20 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 6 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی نے رواں ہفتہ میں ناقص دودھ کیخلاف تیسری بڑی کارروائی کی، دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے، سحری اور افطاری میں اسپیشل ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔