پرتگال کے فٹبال کلب پورٹو کے سابق کپتان جورجے کوسٹا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
53 سالہ جورجے کوسٹا کلب کے ٹریننگ سینٹر میں اچانک بے ہوش ہو گئے ۔انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکے۔کوسٹا نے اپنے کیریئر میں پورٹو کے لیے 383 اور پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 50 میچز کھیلے۔
وہ 2003 میں یوئیفا کپ اور 2004 میں چیمپئنز لیگ جیتنے والی پورٹو ٹیم کے کپتان تھے۔ انہیں ان کے جارحانہ کھیل کی وجہ سے “بیشو”(اینیمل ) کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔