اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 9 مئی کے واقعات کو کھلے الفاظ میں غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، 9 مئی غلط تھا، دوبارہ نہیں ہونا چاہیے”۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے تسلیم کیا کہ پارٹی کی جانب سے قانونی تقاضوں کو مکمل طور پر پورا نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے زور دیا کہ “ہم 9 مئی کے ٹرائل سے انکاری نہیں” اور چاہتے ہیں کہ تمام معاملات قانون کے دائرے میں حل ہوں۔
