پسندیدہ اداکارہ کون؟ اکشے کمار نے انکشاف کردیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا انکشاف کردیا ہے۔ 58 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کترینہ کیف ہیں۔

اکشے حال ہی میں بھارتی ٹیلیویژن کے شو آپ کی عدالت میں نظر آئے جہاں وہ اپنی آئندہ فلم جولی ایل ایل بی 3 کی پروموشن کے سلسلے میں شریک ہوئے، اس فلم میں وہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ارشد وارثی اور سوراب شکلا بھی شامل ہیں۔

شو میں اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ ان کی پسندیدہ ہیروئن کون ہے؟ اس موقع پر پہلے تو وہ بولے کہ میں نے تقریباً ہر کسی کے ساتھ کام کیا ہے، پھر وہ کچھ لمحے کے لیے رکے اور لگا کہ انھیں بھی پتہ چل گیا ہے کہ کون ان کی فیوریٹ ہے۔ پھر بولے کترینہ کیف ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔