سیم ایوب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
کراچی: قومی کرکٹر سیم ایوب نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگز میں دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
سیم ایوب کی حالیہ کارکردگی نے انہیں نہ صرف بیٹنگ بلکہ باؤلنگ کے شعبے میں بھی نمایاں مقام دلایا ہے، جس کے بعد وہ دنیا بھر کے ٹاپ آل راؤنڈرز کی فہرست میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔
یہ اعزاز پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔