وٹامن اے و سی اور پوٹاشیم سے بھرپور سبزی، حلوہ کدو دنیا بھر میں مقبول جس سے بنی مٹھائی، پیٹھا ذوق وشوق سے کھائی جاتی ہے۔ اب برطانوی شہر لمنگٹن میں دو کسان بھائیوں، آئن اور پیٹر نے دنیا کا سب سے وزنی وچوڑا حلوہ کدو اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ کدو 32 من وزنی اور 21.3 فٹ تک چوڑا ہے اور گرین ہا ئوس کے اندر اگایا گیا، دونوں بھائی روزانہ 6 گھنٹے اس کی نگہداشت کرتے تھے۔