سہ ملکی 20 سیریز ، پاکستان اور زمبابوے آج پہلے میچ میں آمنے سامنے

( ویب ڈیسک ) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد شاہینوں کو نئے چیلنج کا سامنا، سہ ملکی ٹی سیریز کا آغاز آج سے ہو گا۔ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس کی، علاوہ ازیں سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ادھر سری لنکا کے دو کھلاڑی طبیعت خراب ہونے پر وطن واپس روانہ ہو گئے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا اور فرنینڈو واپس وطن روانہ ہوئے، چارتھ اسالنکا کی جگہ داسن شناکا سری لنکا ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:شدید برفباری،ہنگامی وارننگ جاری قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کا فائدہ ہو گا، سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، ون ڈے والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کی صلاحیتیں بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، ٹرائی سیریز کے فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔