برٹ طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچا دی 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں طوفان برٹ کے سبب ہونے والی شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں طوفان برٹ کے باعث ہونے والے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

طوفانی بارشوں کے سبب انگلینڈ اور ویلز کی سڑکوں پر سیلابی ریلے کی صورتِ حال ہے، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، پروازیں متاثر جبکہ ہزاروں مکانات بجلی سے محروم ہونے کے سبب نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طوفان کے سبب برطانیہ بھر میں روڈ، ریل، ایئر، فیری سروس متاثر ہے جبکہ لندن سے ویسٹ انگلینڈ اور ویلز تک آمد و رفت میں بھی خلل ہے۔