کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو سردی کی خوشخبری سنادی ہے.شہر قائد میں آج سے سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جا ررہا ہے . سردی کی آمد کی خبر کے بعد شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے. خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ساتھ ہی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے.
