نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کے تین مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سال 2024 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی۔نئے کیسز کی نشاندہی کراچی، ڈی آئی خان اور کشمیر میں ہوئی ہے. رواں سال سب سے زیادہ کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد26ہے،خیبر پختونخوا سے 16 اور پنجاب سے 15 کیسز سامنے آچکے ہیں .
