شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ ترکیہ پہنچ گئے
شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کردی گئیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ترکیہ پہنچ گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب حقان فدان سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ترکیہ نے شام میں پرامن حل کے لئے ثالثی کی پیش کش کی، بشارالاسد اور ایران پر جنگجوؤں کے ساتھ باہمی تعاون سے جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا۔
دوسری جانب کچھ اطلاعات کے مطابق باغیوں کی جانب سے حالیہ کشیدگی میں چھ عام شہریوں کو بھی فائرنگ کر کے جانبحق کر دیا گیا ہے۔ تاہم شامی افواج باغیوں کا سختی سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے